مال روڈ کوریڈ زون قرار دیدیا گیا ، جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی

مال روڈ کوریڈ زون قرار دیدیا گیا ، جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی

  

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) شہر لاہور کی مرکزی شاہراہ مال روڈ کی کاروباری برادری کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا دیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب حکومت نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر مال روڈ کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے۔ اس زون میں جلسے جلوس دھرنے اور احتجاجی اور پرامن ریلیاں نکالنے پر پابندی ہو گی۔زون میں کوئی بھی سیاسی غیر سیاسی جماعت یا تنظیم اپنے احتجاج، جلسے اور دھرنے نہیں کر سکیں گے۔ خلاف ورزی کرنے کی مرتکب تنظیموں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہ مال روڈ پر حساس عمارات، سرکاری دفاتر اور اہم کاروباری مراکز واقع ہیں پے درپے احتجاجی جلسوں اور ریلیوں نے تاجروں کی ناک میں بھی دم کر رکھا تھا۔ حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت ریڈ زون میں ہر قسم کے اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں اور جلسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ بنیاد 13 فروری 2017 کوفارما سیوٹیکل اینڈ مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن اور پنجاب ڈرگسٹ کونسل سمیت دیگر تنظیموں کے مال روڈ پر احتجاج کے دوران دھماکے کو گیا ہے جس میں پولیس کے دو ڈی آئی جیز سمیت کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -