فیروز پورروڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3دکانیں مسمار

فیروز پورروڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3دکانیں مسمار

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)ایل ڈی اے کی جانب سے فیروز پور روڈ پر گزشتہ روزغیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیے گئے اس آپریشن میں تین غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایل ڈی اے انتظامیہ کے مطابق مالکان نے ان تعمیرات کا عمل شروع کرنے سے قبل نقشہ منظور نہیں کرایا تھا۔ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کا انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔ آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت نیاز کی سربراہی میں کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -