سری پائے بھوننے پر پابندی ، کریک ڈاؤن کیلئے ٹیمیں تشکیل

سری پائے بھوننے پر پابندی ، کریک ڈاؤن کیلئے ٹیمیں تشکیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) صوبائی دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرعام سری پائے بھوننے والے اور مخصوص جگہوں پر آلائشیں نہ پھینکنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جس کے تحت گلی محلوں بازاروں ،چوکوں اور اہم شاہراہوں پر عید اور ٹرو مرو کے روز سری پائے بھوننے اور اس کے لیے آگ کی بھٹیاں لگانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو موقع پر گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اس کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے شہر کے نو زونوں میں زونل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اس کا انکشاف انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا ۔گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں احکامات پر عمل درآمد کے لیے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے لاہور کے اے سیز کوعیدالاضحیٰ پر صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں لاہور کے اے سیز، ایل ڈبلیو ایم سی،لاہور ڈویڑن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مویشی منڈیوں میں صفائی کے معاملات کو بہتر اور غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت بھی کی گئی،عید کی نماز کے دوران سیکیورٹی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی پلان بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احکامات پر عملدرآمد ہر حال میں کرویا جائے گا شہر میں فضا دھواں دار آلودہ اور زہریلی کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -