مداری اور کھلاڑیوں کو بھگانے کا وقت آگیا ہے،پرویز ملک

مداری اور کھلاڑیوں کو بھگانے کا وقت آگیا ہے،پرویز ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیز ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وقت آگیاہے کہ مداریوں اور کھلاڑیوں کو بھگانہ ہوگا، اس حلقہ سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اور وہ آئندہ الیکشن لڑنے کے بھی قابل نہیں رہیں گے، عوام ان کو پہلے کی طرح اب بھی مسترد کریں گے عوام جانتے ہیں کہ سٹرکیں اور موٹروے نوازشریف نے بنائی مگر ترقی کے دشمنو ں نے انہیں عوام سے محبت کی سزاد ی اب عوام ان سے بدلہ بھی لے گے اور احتساب بھی کریں گے،مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جو کسی اقتدار نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کررہی ہے۔

عوامی وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملک بھر میں یکساں ترقیاتی کام کروائے ہیں،مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے (ن) لیگ نے جس طرح سے پاکستان اور بالخصوص لاہور کے عوام کی خدمت کی ہے عوام اس سے بخوبی واقف ہیں (ن) لیگ جیت اور عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے لاہور کے عوام انشاء اللہ بیگم کلوم نواز کو ایم این اے منتخب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی بلال یٰسین،ماجد ظہور،ڈپٹی میئرز راؤ شہاب الدین، بلال بٹ،رانا احسن شرافت،شہباز حیدرم شہاب بشارت، جہانزیب اعوان،ایاز بوبی،عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اور وہ آئندہ الیکشن لڑنے کے بھی قابل نہیں رہیں گے ، پی ٹی آئی نے اپنے صوبے کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی سندھ کے عوام بالخصوص کراچی کے عوام کوکچھ ڈلیور کرسکی ہے،پیپلز پارٹی نے جس طرح سے کچرے کے ڈھیروں کے تحفے کراچی کے عوام کو دئیے ہیں اس کے بعد انکو لاہور میں ووٹ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -