ریس 3،سیف علی کا سلمان کیساتھ کام کرنے سے انکار

ریس 3،سیف علی کا سلمان کیساتھ کام کرنے سے انکار
 ریس 3،سیف علی کا سلمان کیساتھ کام کرنے سے انکار

  

ممبئی( آن لائن )بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے فلم ’ریس‘ کے تیسرے سیکوئل میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔بالی وڈ میں خانز کے ساتھ کام کرنا ہر اداکار و اداکارہ کا خواب ہے اور تینوں خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنے والے اداکار راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما جیسی بڑی اداکاراؤں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے میں شاہ رخ خان کا اہم کردار ہے جب کہ سلمان خان اور عامر خان بھی کئی بڑے چہروں کو انڈسٹری کی پہچان بنا چکے ہیں۔یکے بعد دیگرے فلموں کی ناکامی کے باوجود سیف علی خان نے بظاہر سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔اس وقت سیف علی خان کا فلمی کیرئیر تنزلی کا شکار ہے اور 2014 کے بعد سے ان کی ’’ہیپی اینڈنگ‘‘، ’’فینٹم‘‘ اور ’’رنگون‘‘ جیسی بڑی فلمیں ناکام ہو چکی ہیں۔ایک ایسے وقت، جب انہیں اپنے کیرئیر کو بچانے کے لیے ایک سپر ہٹ فلم کی ضرورت ہے،سلمان کے ساتھ فلم سے انکار پر فلمی ماہرین بھی حیران ہیں۔

گزشتہ روز فلمساز رمیش تورانی نے فلم ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں سیف علی خان اور انیل کپور کی جگہ سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کو کاسٹ کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

مزید :

کلچر -