ولید اقبال کا یوسی54کاوزٹ یاسمین راشد کی انتخابی مہم چلائی

ولید اقبال کا یوسی54کاوزٹ یاسمین راشد کی انتخابی مہم چلائی

  

لاہور(نما ئندہ خصو صی )صدر تحریک انصاف لاہور ولید اقبال نے تحریک انصاف کی این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گذشتہ روز یونین کونسل 54کے علاقوں داتا دربار، موہنی روڈ، شیش محل گھاٹی اور یونین کونسل نمبر63کے پیسہ اخبار، گنپت روڈ، نئی انارکلی، سرکلر روڈ، مچھلی منڈی کا دورہ کیا اور گھر گھر جاکر ڈاکٹر یاسمین راشد کوووٹ دینے کی درخواست کی، اس موقع پر ان کے ساتھ شیخ امتیاز، اویس یونس، نعیم الحق، ایم پی سعدیہ سہیل، رافیہ کمال، عمر خلیفہ، میاں عتیق، فرحت منظور، سحرش اکرم، سیدہ حنا، عائشہ بھٹہ،جاوید چوہان، عتیق خان اورلیاقت بابا بھی تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -