(ن) لیگ این اے120 میں تاریخی فتح حاصل کرے گی،اعجاز حفیظ

(ن) لیگ این اے120 میں تاریخی فتح حاصل کرے گی،اعجاز حفیظ

  

لاہور(جاوید اقبال،عدیل شجاع) داتا گنج بخش زون کے ڈپٹی میئر اعجاز حفیظ نے کہا ہے کہ این اے120 میں تاریخی فتح حاصل کریں گے اور کھوکھلے نعرے لگانے والے منہ دیکھتے رہ جائیں گے،یوٹرن اور جعلی جمہوریت کے ٹھیکیدار جس طرح چار برس سے پیٹ رہے ہیں الیکشن کے نتائج دیکھ کر بھی پیٹیں گے۔اس امر کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان کو اپنے انٹرویو میں کیا ۔اس موقع پر میئر لاہور کے پی ایس او میاں وحید اور چیف پبلک ریلیشن آفیسر ڈاکٹر ندیم گیلانی بھی موجود تھے۔اعجاز حفیظ نے کہا کہ رونا دھونا اور ہر بات پر یو ٹرن لینا تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا وطیرہ بن چکا ہے ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز سترہ ستمبر کو تاریخی کامیابی حاصل کر کے دونوں کے امیدواروں کو شکست دے گی۔انہوں نے کہا کہ پورے حلقے کی بائیس یونین کونسلوں میں ن لیگ ہی اقتداری جماعت ہے ۔پیپلز پارٹی کا ایک بھی بلدیاتی نمائندہ کسی یونین میں موجود نہیں ہے تحریک انصاف کے پورے حلقے میں پانچ کونسلرز تھے وہ بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔لہذا دونوں جماعتوں کی شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی صورت میں ایک ایسی امیدوار کو میدان میں اترا ہے جو جس سنٹر میڈیکل کالج سے تنخواہ لیتی ہیں وہاں دو دو ماہ حاضر نہیں ہوتی اور صرف اپنی پارٹی کے دبدبہ کے بل بوتے پر وہاں سے تنخواہ لیتی ہیں اور فرائض پورے نہیں کرتیں تو وہ حالقہ کے عوام کی کیا خدمت کریں گیں۔اعجاز حفیظ نے کہا کہ یو ٹرن اور بہتان کی سیاست کرنے والی تحریک انصاف دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگا کر عوامی نمائندوں کو عوام سے دور کرنا چاہتی ہے مگر ہمیں عوامی خدمت سے نہیں روکا جا سکتا۔حلقہ سے ہمارے ارکان اسمبلی،یونین کونسلوں کے چیئر مینز،کونسلرز اور تنظیمی رہنما آج نہیں شروع دن سے عوام کے استھ رابطے میں ہیں اور رہیں گے۔لوگوں کی خدمت کرنا ان کے گلی محلے کے مسائل حک کرانا ہپماری ذمہداری ہے جو ہم پوری کرتے رہیں گے یہ دھاندلی نہیں ہے یہ صرف تحریک انصاف کے نمائندوں کی منفی سوچ ہے۔نواز شریف کے خلاف ایک فیصلہ کورٹ نے دیا دوسرا عوام نے جی ٹی روڈ پر دیا جو پوری دنیا نے دیکھا نواز شریف اور ان کے سپاہیوں کو عوام کی خدمت سے روکا نہیں جا سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -