مصنوعی مہنگائی ختم ہو گی یا گرانفروش جیلوں کی ہوا کھائیں گے : ایڈ منسٹر یٹر بادامی باغ

مصنوعی مہنگائی ختم ہو گی یا گرانفروش جیلوں کی ہوا کھائیں گے : ایڈ منسٹر یٹر ...

  

لاہور(اسد اقبال)عید قر بان کے موقع پر خو دساختہ گرانی کے ذمہ داروں کو سبز سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں پر لانا ہو نگی بصورت دیگر مصنوعی مہنگائی کرنے والے آڑھتیوں کو عید الاضحی جیل میں گزارنی پڑے گی یہ انتباہ عثمان منان شیخ ایڈمنسٹریٹر بادامی باغ لنک راوی روڈ نے پنجاب حکومت کی ہدایت کے بعد مارکیٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران کو کیا ہے اور احکامات جاری کیے ہیں کہ تھوک منڈیوں میں پیاز ، لیموں ، سبز مرچ ، دھنیا، پودینا ،کھیرا ،ٹماٹر اور پھلوں کی قیمتوں میں ہونے والے مصنوعی اضافے کے خلاف سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور مارکیٹ کمیٹی انسپکٹرز سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے کارروائی عمل میں لائیں اورمرتکب آڑھتیوں و پھڑیوں کو جرمانے کر نے کی بجائے مقدمات درج کیے جائیں۔و اضح رہے کہ عید قر بان پر سبز سبزیوں کے استعمال میں اضافہ کے پیش نظر تھوک منڈیوں کے آڑھتیوں سے لے کر پرچون فروش دکانداروں نے قیمتوں میں پچاس فیصد سے زائد از خود اضافہ کر دیا ہے جبکہ کئی ایک تھو ک آڑھتیوں نے پیاز ، لیموں ، سبز مرچ ، دھنیا، پودینا ،کھیرا ،ٹماٹرزخیرہ کر لیا ہے تاکہ عید کے دن منہ مانگے دام وصول کر کے خوب منافع کمایا جاسکے ۔قیمتوں میں ہوشر با اضافے کے پیش نظر شہریوں میں شدید غم و غصہ اور تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے جن کا کہنا ہے کہ ہر مذہبی تہوار پر پاکستان میں سبزی پھل سے لے کر ہر اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جس سے غریب طبقہ بری طر ح متاثر ہوتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر کی سب سے بڑی تھوک سبزی و پھل منڈی بادامی باغ میں آڑھتیوں نے سرکاری نرخ نامے کوہوا میں اڑاتے ہوئے مذکورہ سبزیاں 30سے 50فیصد از خود مہنگی کر دی ہیں ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بادامی باغ سبزی و پھل منڈی عثمان منان شیخ نے کہا کہ گراں فروشی کرنے والے آڑھتیوں کے خلاف سخت لائحہ عمل تر تیب دے دیا گیا ہے

B

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -