عمران خان کی جدوجہد ناانصافیوں کے خلاف ہے،عبدالعلیم خان

عمران خان کی جدوجہد ناانصافیوں کے خلاف ہے،عبدالعلیم خان

  

لاہور(نمائند خصوصی ) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی اصل جدوجہد موجودہ ملکی سسٹم میں موجود نا انصافیوں کے خلاف ہے اور انہوں نے20سالہ طویل جدوجہد کے ذریعے عوام میں جو شعور بیدار کیا ہے اس کے ملک گیر اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر کیس کا 10سال بعد فیصلہ سسٹم کے منہ پرطمانچہ ہے،جس ملک میں دن دیہاڑے قتل ہونے والی سابق وزیر اعظم کی تحقیقات میں ایک دہائی صرف ہوگئی، وہاں ایک عام آدمی کی کیسے سنی جائے گی؟پی ٹی آئی ظالمانہ نظام کو ختم کرکے عدل وانصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملوث بیشتر چہرے سامنے نہیں لائے جاسکے۔

،حیرت کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی 5سال اقتدار میں رہنے کے باوجوداپنی ہی لیڈر کے قتل کے بارے میں حقائق منظر عام پر لانے سے گریز کرتی رہی،10سال کے قریب وقت صرف کئے جانے کے بعد بھی ادھوری حقیقت سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خود کو بادشاہ سمجھنے والے نواز شریف کی نااہلی نے لوگوں کو حوصلہ دیا ہے کہ ملک میں کوئی بڑا چھوٹا احتساب سے بالاتر نہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -