این اے120کے مسائل عوام کی دہلیز پر جا کر حل کرینگے،سیف اللہ خالد

این اے120کے مسائل عوام کی دہلیز پر جا کر حل کرینگے،سیف اللہ خالد

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد،امیدوار این اے120محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ این اے120کے مسائل عوام کی دہلیز پر جا کر حل کریں گے،حلقے سے بے روزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں ،وکلاء رہنماؤں نے حلقہ این 120سے ملی مسلم لیگ کے امیدوار محمد یعقوب شیخ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈورمہم چلائیں گے اور ملی مسلم لیگ کو کامیاب کروائیں گے۔محمد یعقوب شیخ نے جماعتوں کی جانب سے حمایت کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نظریاتی سیاست کرنے میدان میں نکلے ہیں۔انتشار کی بجائے اتحاد کی سیاست کریں گے۔حلقہ این اے120کے علاقوں کارپوریشن چوک،آؤٹ فال روڈ،توحید پارک میں بھی ملی مسلم لیگ کے انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی سیاست کرنے میدان میںآئے ہیں۔ہم نے سیاست کو تجارت،کاروبار نہیں بنانا بلکہ ہماری سیاست عبادت ہے اور رہے گی۔ہماری سیاست خدمت انسانیت کی سیاست ہے۔ہم نے گلی محلے میں نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنا ہے اور نسل نو کو نظریہ سے متعارف کروانا ہے جسے نصاب سے نکالا جا رہا ہے اور لبرل ازم کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔قیام پاکستان کے وقت اسی نظریئے کے لئے قربانیاں دی گئی تھیں۔ہم نے نظریئے کو متعارف اور انسانیت کی فلاح و بہبود کا کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا این اے 120میں ابلتے ہوئے گٹر،پینے کے صاف پانی کا فقدان،لوڈ شیڈنگ کی کثرت،گندگی کے ڈھیرہیں۔غریب طبقہ پریشان ہے۔ڈور ٹو ڈور مہم میں علاقے کے مسائل دیکھ رہاں ہوں ہم مسائل حل کریں گے۔بے روزگاری این اے120کے ماتھے کا جھومر بنا ہوا ہے۔ملی مسلم لیگ بے روزگاری ختم کرے گی۔ہم ذاتی مفادات کے لئے سیاست میں نہیں آئے بلکہ ملکی ترقی،ملکی مفاد کے لئے آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -