سمرن میں کنگنا رناوت شاہ رخ خان کیساتھ پہلی بار جلوہ گر ہونگی

سمرن میں کنگنا رناوت شاہ رخ خان کیساتھ پہلی بار جلوہ گر ہونگی
 سمرن میں کنگنا رناوت شاہ رخ خان کیساتھ پہلی بار جلوہ گر ہونگی

  

ممبئی (یو این پی)بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’’سمرن ‘‘ میں کنگنا رناوت شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔یو این پی کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’’سمرن ‘‘ میں کنگنا رناوت شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔اور یہ پہلی بار ہو گا کہ کنگنا رناوت بالی وڈ کے کسی خان کے ساتھ کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی ۔اس سے پہلے کنگنا نے سلمان خان ،شاہ رخ خان یا عامر خان میں سے کسی کے ساتھ کام نہیں کیا۔آج کل سنجے لیلا بھنسالی فلم ’’پدماوتی‘‘ پر کام کر رہے ہیں ۔ جس میں دیپکا پڈوکون ،شاہد کپور اور رنویر سنگھ شامل ہیں ۔

فلم آئندہ سال اپریل میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -