میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک میں صفائی کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک میں صفائی کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

  

فیروز والہ (نامہ نگار) میونسپل ٹاؤن کمیٹی کوٹ عبدالمالک میں عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو شفٹ وائز علاقہ میں کام کریں گی اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) ضلع شیخوپورہ کے چیف آرگنائزر محمود اختر گورائیہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چےئر مین مہر محمد الیاس سیال ، وائس چےئر مین ضیاء اللہ خان اور چیف آفیسر کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں سرے عام سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

جن کی گرفتاری کیلئے ایک سپیشل اسکواڈ مقرر کر دیا گیا ہے قربانی کے جانوروں کے الائشوں کو اٹھانے کیلئے صارفین کے گھروں میں پلاسٹک بیگ فراہم کر دئیے گئے ہیں چیف آرگنائزر چوہدری محمود اختر گورائیہ اور دیگر افسران نے عیدگاہوں اور مساجد میں جانے والے راستوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور عملہ صفائی کو ہدایت دی کہ ان راستوں پر پانی کے چھڑکاؤ اور چونا ڈالا جائے عملہ علاقے میں چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -