مویشی منڈیوں میں صفائی نہ ہونا قابل مذمت ہے،ذکر اللہ مجاہد

مویشی منڈیوں میں صفائی نہ ہونا قابل مذمت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے مراکز میں صفائی کا نظام نہ ہونا قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور میں مویشی منڈیوں کے سیل پوائنٹس پر جانوروں کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اور بیوپاری من پسند داموں میں جانور فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں مویشی منڈیوں میں پینے کے صاف پانی اور آبی نکاس کا کوئی ٹھوس انتظامات نہیں کیے گئے ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈیوں کو فعال بنانے کے لیے فوری طور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائے۔ ٹی ایم او حضرات اور ان کی ٹیم اپنے دفاتر سے نکل کر عملی طور پر منڈیوں کی جگہوں پر اپنے دفاتر قائم کریں اور عوام الناس کے لیے اپنا وقت مخصوص کر کے اس کی تشہیر کریں تاکہ ضرورت مند افراد ضرورت پڑنے پر ان سے رابطہ کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں منڈیوں کے مقامات پر مخصوص لوگوں کا قبضہ ہو جاتاہے ۔ اس حوالے سے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہوتا اور کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہوتا اور یہ لوگ بیوپاریوں کی مجبوریوں سے نا جائز فائدہ اٹھاتے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -