فلم ’’پرچی‘‘عثمان خالد بٹ بطورکوریو گرافر جلوے دکھائیں گے

فلم ’’پرچی‘‘عثمان خالد بٹ بطورکوریو گرافر جلوے دکھائیں گے
 فلم ’’پرچی‘‘عثمان خالد بٹ بطورکوریو گرافر جلوے دکھائیں گے

  

لاہور( فلم رپورٹر) معروف ایکٹر اور رائٹر عثمان خالد بٹ نے ایک اور اعزاز اپنے سر سجالیا، نئی آنے والی فلم "پرچی"کے لیے بطور ڈائریکٹر کوریوگرافی اپنی خدمات پیش کردی، عثمان خالد بٹ اس سے قبل 2006سے 2013تک تھیٹریکل پروڈکشنز میں کوریوگرافر اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ آئی آر کے فلمز، عمران رضا کاظمی اور حریم فاروق کی سرپرستی میں بننے والی فلم ’’پرچی‘‘فی البدیع مزاح پر مبنی فلم ہے جس کی کہانی دوستوں کے ایک ایسے گروپ کے گرد گھومتی دکھائی گئی ہے جو کہ اپنی عادات کی وجہ سے حادثات و مشکلات کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں۔ عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ رقص میرا جنون ہے جس کا اندازہ لگاناناممکن ہے، فلم کے لیے کوریوگرافی کرنا ہمیشہ سے میرا خواب تھااور میں نے حامی بھر نے میں ذرا بھی دیر نہ لگائی جب عمران کاظمی اور حریم فاروق نے فلم "پرچی"کے لیے بطور کوریو گرافر میری خدمات حاصل کرنے پر مجھ سے رابطہ کیا۔

فلم کی کاسٹ میں علی رحمان خان، حریم فاروق، عثمان مختار، احمد علی اکبر، شفقت خان، ماہ نور حیدر خان اور شفقت چیمہ شامل ہیں، فلم کی کہانی تھیٹر کی دنیا میں نمایا مقام رکھنے والے باصلاحیت رائٹر شفقت خان نے تحریر کی ہے، جبکہ فلم کے لیے ہدایات "جانان"فلم میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے افضل جعفری نے دیں ہیں۔فلم کو موسم سرمامیں ریلیز کرنے کے لیے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، جس کا باقائدہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -