حج کے لمحات کو پوری زندگی فراموش نہیں کر سکتی : نادیہ حسین

حج کے لمحات کو پوری زندگی فراموش نہیں کر سکتی : نادیہ حسین
 حج کے لمحات کو پوری زندگی فراموش نہیں کر سکتی : نادیہ حسین

  

لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ حج کی سعادت حاصل کرنا کسی بھی مسلمان کیلئے سب سے زیادہ خوش قسمت لمحہ ہوتا ہے ، خدا کے گھر سے اسی کو بلاوا آتا ہے جس کو وہ اپنے گھر کی زیارت کروانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے میدان عرفات سے ایک نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے شوہر اور ساس کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع ملا ، میں نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کو اپنے ہاتھوں سے چھو لیا مگرہجر اسود کو ہاتھ لگانے کا موقع نہیں مل سکا کیونکہ اس وقت بے پناہ رش تھا ۔

انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستان سے سعودی عرب پہنچی اس وقت فجر کا وقت ہو رہا تھا اور اسی وقت میں نے اور میرے شوہر نے عمرے کی ادائیگی کی ۔

نادیہ حسین نے کہا کہ میں حج کے دوران گزرے ہوئے لمحات کو پوری زندگی فراموش نہیں کر سکتی اور میری دعا ہے کہ خدا سب کو اپنے گھر کی زیارت کروائے ۔

مزید :

کلچر -