یونین کونسل میں 233ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ، آلائشیں تلف کرنے کیلئے بیگز کی تقسیم

یونین کونسل میں 233ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ، آلائشیں تلف کرنے کیلئے بیگز ...

  

لاہور(سروے رپورٹ: دیبا مرزا :تصاویر ندیم احمد) صو با ئی دارالحکو مت میں واقع یو نین کو نسل 233 میں سڑکو ں کی تعمیر سمیت ترقیا تی کا موں کا سلسلہ جا ری ۔عوام کی سہو لت کے لئے اب تک یو نین کونسل میں ایک ٹیو ب ویل ،دو فلٹریشن پلا نٹ سمیت سٹرکو ں پر سٹریٹ لا ئٹ لگوا ئی جا چکی ہیں ۔گیا رہ ہزار رجسٹرڈ ووٹوں کی تعدا د رکھنے والا یہ حلقہ زیا دہ تر پو ش ایر یا پر مشتمل ہے جس کی و جہ سے اس حلقہ میں دوسرے حلقوں کی نسبت مسا ئل کم ہیں جبکہ حلقہ کے ایک تفریحی پارک میں بنیا دی سہو لیات میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔اس حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے علا قہ مکین ،محمد علی ،اسرار بو ٹا ، افضل ، حسین ،اخلاق کا کہنا ہے کہ ہمارے حلقہ کے چیئر مین کا مکمل تعا ون ہما رے ساتھ ہے ،علا قہ میں تعمیرا تی کام بھی جا ری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یہ بلد یا تی نما ئندے آئے ہیں ہما رے مسا ئل ہما رے دروا زے پر حل ہو رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ صفا ئی کے لئے بھی خاکروب آتے ہیں اور اب عیدالاضحی پر چیئر مین کی جانب سے جا نوروں کی آلا ئشوں کو اٹھا نے کے لئے خصو صی بیگز دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پینے کے پا نی کے حوالے سے ہمارے علا قہ میں فلٹریشن پلا نٹ مو جو د ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ ابھی یہ بجلی کی تا روں کا بھی کام کروا یا گیا ہے لیکن بعض مقامات پر ابھی تا ریں لٹکی ہو ئی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علا قہ میں اے بلاک میں نیا پا رک بنا یا گیا ہے لیکن محمدی پا رک میں پا نی کھڑا ہے اور بنیا دی سہو لتیں مو جو د نہیں ہیں اگر اس کو ٹھیک کروا دیا جا ئے تو عوام کے لئے بہترین تفریح ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئر مین نے ہمارے ہر طرح کے مسا ئل کو فوری طور پر حل کروا یاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -