کرن جوہر نے اپنی والدہ کو اپنی کل دنیا اور سرمایہ قراردے دیا
ممبئی (یو این پی)بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی والدہ ہیروجوہر کو اپنی دنیا اور کل سرمایہ قرار دیا ہے ۔میڈیاکے مطابق کرن جوہر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ بنائی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے انہوں نے یاش اور روہی کو اپنایا ہے تو انہیں پتا چلا ہے کہ والدین کا کیا مقام ہوتا ہے ۔
اور والدین اپنے بچوں کے ساتھ کتنا پیار کرتے ہیں ۔تصویر میں کرن اپنی والدہ کا ماتھا چومتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔