یونین کونسل کو ماڈل حلقہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا،عمران علیم شاہ

یونین کونسل کو ماڈل حلقہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا،عمران علیم شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر مین یو نین کونسل 233 عمران علیم شاہ ، وائس چیئر مین شہبا ز علی جعفری ،جنرل کو نسلر محمد اقبال ،محمد ارشد کا کہنا ہے کہ یو نین کونسل کو اگر ما ڈل یو سی کہا جا ئے تو غلط نہ ہو گا،ایم پی اے زعیم قادری کے خصو صی تعاون سے اب تک حلقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیا تی کام کروا ئے جا چکے ہیں جن میں عوام کے بنیا دی مسائل سمیت سٹرکو ں کی تعمیر جس میں مادر ملت روڈ کی سٹرک،نالے پر واقع چو ہدری روڈ،گو رمے سے لے کر چا ند نی چو ک کی سڑک،6 بلاک کی 18سڑکیں شامل ہیں ۔ عمران علیم شاہ نے بتا یا کہ میں نے چیئر مین بننے سے لیکر اب تک اپنی یو سی میں تعمیراتی کا موں کا جال بچھا دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کے مسا ئل کو ان کے دروا زے پر حل کر نا میری اولین تر جیحا ت میں شا مل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک حلقہ کے چارون اطرا ف مین سڑکو ں کا جا ل بچھا دیا ہے اور صفا ئی کا بھی خا ص خیا ل رکھا جا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری وارڈوں کے تما م کو نسلرز اپنی اپنی وارڈوں کی عوام کے ساتھ مکمل طو ر پر تعا ون کر تے ہیں اور ان کے مسا ئل ان کی دہلیز پر حل کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پینے کے پا نی کا مسئلہ پو رے لاہو ر میں مو جو د ہے لیکن میں نے اب تک اپنی یو نین کو نسل میں ایک ٹیو ب ویل اور دو فلٹریشن پلا نٹ لگوائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری یو نین کو نسل کے ماہا نہ اجلا س روٹین سے کئے جا تے ہیں جن میں تما م کو نسلرز کے ایجنڈے کو سنا جا تا ہے اور پھر ان کے مطا بق شکا یا ت اور مسا ئل کو حل کیا جا تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیا تی نظام کا اصل مقصدعوام کے مسا ئل کو حل کر نا ہے ۔وائس چیئر مین شہبا ز علی جعفری ،جنر ل کو نسلر محمد اقبا ل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے چیئر مین کی قیا دت میں متحد ہیں اور ان کی مشاروت سے یو نین کو نسل کے تما م تر مسا ئل کو حل کر تے ہیں ، وارڈ 1 کے جنرل کو نسلر محمد اقبا ل نے کہا کہ میں نے اپنی وارڈ میں عوام کے لئے ایک پارک بنوا یا ہے اس کے علاوہ سٹرکو ں کا پی سی ون بنوا یا جا چکا ہے۔