دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’پدماوتی ‘‘ کی عکسبندی نا مکمل

دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’پدماوتی ‘‘ کی عکسبندی نا مکمل
 دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’پدماوتی ‘‘ کی عکسبندی نا مکمل

  

ممبئی (یو این پی) بالی وڈفلم ’’پدماوتی ‘‘‘ کے ترجمان نے دیپیکا پڈوکون کی فلم کی عکسبندی مکمل کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔میڈیا کے مطابق فلم ’’پدماوتی ‘‘‘ کے ترجمان نے دیپیکا پڈوکون کی فلم کی عکسبندی مکمل کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، اداکارہ کو فلم کی عکسبندی مکمل کرنے میں ابھی 3 سے 5 روز لگیں گے۔فلم کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے دی ہے جبکہ فلم میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اداکار شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم آئندہ سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -