تانیہ بٹ ڈراموں میں مصروف، جلد فلموں میں جلوہ گر ہوں گی

تانیہ بٹ ڈراموں میں مصروف، جلد فلموں میں جلوہ گر ہوں گی
 تانیہ بٹ ڈراموں میں مصروف، جلد فلموں میں جلوہ گر ہوں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل تانیہ بٹ ڈراموں کی عکسبندی میں مصروف، جلد فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔ تانیہ بٹ کا کہنا تھا کہ اداکاری کا جنون کی حد تک شوق تھا جو کہ ڈراموں میں اداکاری کرکے پوری کررہی ہوں۔ ان دنوں دو ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جبکہ ایک ڈرامہ آن ائیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی انڈسٹری میں بے تحاشہ کام ہورہا ہے۔ نئے ٹیلنٹ کو بھی کام کرنے کے بہت سے مواقع میسئر ہیں۔تانیہ بٹ نے کہاکہ اب میری خوہش ہے کہ فلموں میں جلوہ گر ہوں ایک فلم کی آفر ہے لیکن اپنے معیار کے مطابق فلم انڈسٹری میں انٹری دینا چاہتی ہوں۔ ان دنوں کراچی فلم انڈسٹری کا گڑھ بن چکا ہے فلمیں پروڈیوس ہورہی ہیں اور سینماء4 گھروں کی زینت بن رہی ہیں عوام نے بھی دوبارہ سینماء گھروں کا رخ کرنا شروع کیا ہے امید ہے کہ ماضی کی طرح ہماری فلم انڈسٹری کا وقار ایک بار پھر بلند ہوگا۔

مزید :

کلچر -