پنجاب یونیورسٹی ، 11اسسٹنٹس کی ایڈمن آفیسرز کے عہدوں پر ترقی

پنجاب یونیورسٹی ، 11اسسٹنٹس کی ایڈمن آفیسرز کے عہدوں پر ترقی

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر))پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی ہدایت پر کئی برسوں سے اپنی ترقیوں کے منتظر 11اسسٹنٹس کو ایڈمن آفیسرز کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں آفس آرڈر تقسیم کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر،رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ایڈیشنل رجسٹرارٹو جلیل طارق، ڈپٹی رجسٹرار امتیاز احمداور ترقی پانے والے ایڈمن آفیسران نے شرکت کی۔ ترقی پانے والے آفیسران میں محمد سرفراز خان، نعمان افتخار، سید اوصاف حیدر، شبیر منیر، محمد اکرم، مظہر اقبال، جمیل احمد، انتخاب عالم، عبدالقدوس، ندیم محی الدین اور محمد شفیق شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -