پنجاب حکومت کا کرپشن فری پنجاب کا نعرہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے،محمد رضا

پنجاب حکومت کا کرپشن فری پنجاب کا نعرہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے،محمد رضا

  

لاہور (پ ر) میٹرو منصوبے میں کرپشن نہ ہونے کی دہا ئی دینے والے خود کرپشن کی پیداوار ہیں ۔پنجاب حکومت کے ہاتھ ماڈل ٹاون میں درجنوں بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہارپاور گروپ آف لائرز کے چیئرمین محمد رضا ایڈووکیٹ نے پریس کلب لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا کرپشن فری پنجاب کا نعرہ حقیقت پر مبنی نہ ہے ۔پولیس اسٹیشن ،لوکل گورنمنٹ،تعلیمی ادارے ،پٹوار خانہ جات ،ہیلتھ اورزراعت کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں۔ ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔منافع بخش ادارے قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں۔

لوگوں کو دووقت کی باعزت روٹی بھی دستیاب نہیں۔لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔حکمرانوں کی غیر سنجیدگی کے باعث عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوجاتا جارہا ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ موجودہ حکمرانو ں کاعوامی فلاح وبہبود کے حوالے سے کوئی وژن اور پروگرام نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -