پیف بچوں کے معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی،طارق محمود
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ غریب بچوں کے معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔خادم اعلیٰ پنجاب وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے وژن پر چلتے ہوئے صوبہ پنجاب مفت اور معیار ی تعلیم کے مرکز کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے تما م پیف پارٹنر سکول مالکان ،اساتذہ ،طالب علموں اور ان کے والدین کو عید الاضحی کے موقع پر خصوصی مبارک باد دی ہے۔
اور ان کو ایثار کے جذبے کی بابت یہ پیغام دیا ہے کہ وہ عدل و انصاف کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
پارٹنر سکول مالکان کی سہولت کے پیش نظر پیف ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایا ت کے مطابق عید الفطر کے موقع پرپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کے صدر دفترلاہور،ریجنل دفاترملتان اور راولپنڈی یکم ستمبرتا 4ستمبر بند رہیں گے