لاہور کے 32 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے اختیارات واپس لے لیے گئے

لاہور کے 32 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے اختیارات واپس لے لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے 32 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے اختیارات واپس لے کر مختلف سکولوں میں موجود ایس ایس ٹی کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے لاہور کے جن 32 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے اختیارات واپس لئے گئے ہیں ان میں 17 میل جبکہ 15 فی میل اے ای اوز شامل ہیں ، اختیارات کی واپسی کے بعد ان تمام افسران کو شہر کے مختلف علاقوں میں موجود سکولوں میں بطور سیکنڈری سکول ٹیچرز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔جن اے ای اوز کو ایس ایس ٹی ٹیچرز تعینات کیا گیا ہے ان میں فرخ حبیب قریشی کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شاد باغ میں بطور ایس ایس ٹی، سید حامد علی کو گورنمنٹ ملت ہائی سکول مغلپورہ بطور ایس ایس ٹی ، اسی طرح اے ای او سید زاہد عباس زیدی کو بطور ایس ایس ٹی گورنمنٹ ایلمنٹری سکول شاداب کالونی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ محکمہ سکولز کی جانب سے کل 17 میل اے ای اوز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
فی میل اے ای اوز میں طاہرہ ناز کو بطور ایس ایس ٹی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اعوان ٹاؤن اور شائستہ شہباز کو بطور ایس ایس ٹی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھوکر نیاز بیگ تعیناتی سمیت محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کل 15 فی میل اے ای اوز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔