سویلین حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں ، عامر چشتی

سویلین حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں ، عامر چشتی

  

لاہور (پ ر) سول سوسائٹی پولیس امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین عامر چشتی نے کہا ہے کہ اس ملک کی 18 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ ہے۔ یہی رشتہ ہمارے ملک کی بقاء اور سالمیت کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویلین ، حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں کیونکہ فوج بڑا باعزت ادارہ ہے۔ پوری دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بہادر پاک فوج نے ہمیشہ ارض پاکستان کے دفاع کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

آپریشن ردالفساد میں کامیابی، دہشت گردی کے خاتمے، ملک میں امن وسلامتی کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -