ایشیاء میں امریکا کی سلامتی بھی پاکستانی افواج کی وجہ سے اب تک مستحکم ہے،ایم اے فاروقی

ایشیاء میں امریکا کی سلامتی بھی پاکستانی افواج کی وجہ سے اب تک مستحکم ہے،ایم ...

  

لاہور (پ ر) ایشیاء میں امریکا کی سلامتی بھی پاکستانی افواج کی وجہ سے اب تک مستحکم ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایم اے فاروقی نے معززین کی ایک استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نیو کلیئر پاور ہونا اقوام پاکستان، سیاستدان اور سائنسدانوں کی محنت اور کامیابی کا ثمر ہے۔ پاکستان اور اس کی افواج نے جس جواں مردی سے لاکھوں کی تعداد میں قربانیاں دے کر دہشت گردوں کے دانت کھٹے کیے اسکی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ پاکستان کی نامدار قوم کی افواج یہ ثابت کر چکی ہے کہ خطے میں امریکن فوج کی کامیابی پاکستان کی وجہ سے ہے اور پاکستان نے جس جواں مردی سے اپنے بچوں، بوڑھوں اور اپنی ماؤں بہنوں کی قربانیاں دے کر دہشت گردی کے اڈوں کو ختم کیا ۔

اور اپنے ملک پاکستان میں امن پیدا کرنے کیلئے امریکہ اور نیٹو افواج کا ساتھ دے کر امریکا کی حوصلہ افزائی کی تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان کی بہادر عوام اور بہادر افواج کے کارناموں پر مٹی ڈالی جائے۔

امریکا اچھی طرح جانتا ہے کہ پاکستان کے بغیر اس کی کامیابی ناممکن ہے اور اسکی بڑھکوں سے پاکستان کے مورال کو ٹھیس نہیں پہنچائی جاسکتی امریکا اگر ایک بلین ڈالر کے ایوز پاکستان کی شہادتوں کے ساتھ 10 بلین کا نقصان کرے تو امریکی صدر کو اس قسم کے بیان سے اجتناب کرنا چاہیے کہ جس سے خطے کی عوام میں بددلی پیدا ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -