حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے قوم کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا جا رہا ہے، مراد راس

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے قوم کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا جا رہا ہے، مراد ...

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی قوم کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ حکمرانوں نے غلطیوں کی اصلاح نہ کی تو آنیوالی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم عیدالاضحی کی موقع پر مسکینوں، بیواؤں اور غریبوں کا خاص خیال رکھیں۔ ہم سب کو ایثار، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے سے کام لیتے ہوئے ذاتی انا اور مفادات کی قربانی دے کر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا اتحاد اور ایثار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ عید الاضحی کا دن اپنی ذات کی نفی کرنے کا دن ہے اور یہی قربانی کا اصل مفہوم ہے۔

خلق خدا کی خدمت اور عوام کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغا م اور قربانی ہے عید قربا ن امت کو متحد ہونے کی درس دیتی ہے۔ عید الاضحی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک وملت کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -