محاز آرائی کی سیاست میاں برادران کو بہت مہنگی پڑے گی،عابد صدیقی

محاز آرائی کی سیاست میاں برادران کو بہت مہنگی پڑے گی،عابد صدیقی

  

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ محاز آرائی کی سیاست میاں برادران کو بہت مہنگی پڑے گی۔ ماضی کی طرح مسلم لیگ ن کی سیاست انتشار کے محور سے باہر نہیں نکلی پاناما میں بڑے بھائی کی رخصتی کے بعد چھوٹے بھائی بھی میگاپراجیکٹس میں کرپشن کے باعث اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس کے ریکارڈ ختم کرنے کا مقصد مسلم لیگ ن کا اپنی کرپشن کو چھپانا ہے عوام مسلم لیگ ن کی اس روش سے بہت برہم ہیں میاں برادران شفافیت کا صرف ٹنڈورا پیٹتے ہیں حقائق عوام نے دیکھ لئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -