ایک آسان عادت بلڈشوگر میں کمی لائے،تحقیق

ایک آسان عادت بلڈشوگر میں کمی لائے،تحقیق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دن بھر میں صرف 20 منٹ کم بیٹھ کر آپ اپنی صحت کو نمایاں حد تک بہتر بنا سکتے ہیں۔یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔یواسکولا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں بیٹھنے کے وقت میں بیس منٹ کی کمی بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے کے ساتھ کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتا ہے جو کہ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والا عنصر ہے۔اسی طرح یہ چیز ٹانگوں کے مسلز کو مستحکم رکھتی ہے جو کہ طویل وقت تک بیٹھے رہنے کے نتیجے میں متاثر ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق نتائج سے ثابت ہوا کہ بیٹھنے کے وقت کو جتنا کم کیا جائے، صحت کو اتنا ہی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 133 دفتری ورکرز کا جائزہ لیا گیا جن کے بچے بھی ان کے ساتھ تھے۔ان کے بیٹھنے اور جسمانی سرگرمیوں کی سطح کا تجزیہ ایک ڈیوائس کے ذریعے پورا سال کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ بیٹھنے کے وقت میں روزانہ صرف 21 منٹ کی کمی لانا بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے جبکہ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے کولیسٹرول کی سطح میں بہتری آتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -