کافی پینے والے افراد لمبی عمر پاتے ہیں، تحقیق

کافی پینے والے افراد لمبی عمر پاتے ہیں، تحقیق

  

بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپ میں تقریباً 20 ہزار افراد پر کیے گئے 17 سالہ سروے کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ زیادہ کافی پیتے ہیں وہ ایک طرف تو بیماریوں سے کم متاثر ہوتے ہیں تو دوسری جانب لمبی عمر بھی پاتے ہیں۔یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کے مطابق اس سروے میں تقریباً تمام یورپی ممالک کا احاطہ کیا گیا تھا البتہ بحیرہ روم سے متصل یورپی علاقے اس سروے میں شامل نہیں کیے گئے۔مطالعے کی ابتداء میں مختلف یورپی ممالک سے 19,896 رضاکار شامل کیے گئے جن کی اوسط عمر 37 سال اور 8 مہینے تھی۔ 17 سالہ مدت میں ان افراد کے کھانے پینے اور چلنے پھرنے کے روزمرہ معمولات کے علاوہ انہیں ہونے والی بیماریوں اور صحت کے دیگر مسائل پر بھی نظر رکھی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -