یو ایس اوپن ، کیرو لین اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

یو ایس اوپن ، کیرو لین اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(اے پی پی) ماریا شرا پووا، وینس ولیمز، گربین مگوروزا، ایکا مکارووا اور کیرولین گارسیا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، کیرولین وزنائیکی شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری آخری گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں روس کی گولڈن گر ل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹالین کھلاڑی ٹیمیا ببوس کو 6-7، 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، امریکن سٹار وینس ولیمز نے ڈوڈن کو 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، سپینش کھلاڑی مگوروزا نے چین کی ین ڈان کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا،کترینا مکارووا بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو شکست فاش سے دوچار کیا، فرانس کی کیرولین گارسیا نے الیگزینڈرووا کو ہرا کر تیسرے راؤنڈتک رسائی حاصل کی۔ دیگر کھیلے گئے میچز میں کارلا سوریز نوارو، ریبریکووا، جولیا جارجز، سیلونی سٹیفنز، بارٹی، کرونک اور پیٹرا کویٹووا فتح یاب رہیں۔