پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن نے پاکستان پر عائد پابندی اٹھا دی

پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن نے پاکستان پر عائد پابندی اٹھا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن نے پاکستان میں سکواش کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس منعقد کروانے کیلئے عائد پابندی اٹھاتے ہوئے 50ہزار امریکی ڈالرز کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرانے کیلئے میزبانی دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن نے فروری میں سیکیورٹی کا بہانہ بناکرپاکستان پر پابندی عائد کر دی تھی ۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے کے سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی نے پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹو سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کی جس پر نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نجی کمپنی سپورٹس رسک کا نمائندہ پاکستان بھجوایا جس کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پروفیشنل سکواش نے پاکستان پر عائد پابندی کو اٹھانے کا اعلان کیا ۔
پی ایس اے نے اس موقع پر رواں سال پاکستان کو دو انٹرنیشنل مینز اور ایک خواتین کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی میزبانی بھی دیدی ۔