سرفراز احمد ورلڈ کپ تک ٹیم کے اہم رکن رہینگے، مکی آرتھر
لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ 2019ء تک ٹیم کا اہم جزو رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے برطانوی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ تک ان کے پلان کا حصہ ہیں جب وہ 32برس کے ہوجائیں گے۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تجربہ کار پلیئرز کی قربانی دینے سے نہیں کترائیں گے کیوں کہ نوجوان کھلاڑی زیادہ جوشیلے ہوتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انٹر نیشنل کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی ضرورت ہے۔