بگ بیش لیگ، برسبین نے شاداب کی خدمات لے لیں

بگ بیش لیگ، برسبین نے شاداب کی خدمات لے لیں
 بگ بیش لیگ، برسبین نے شاداب کی خدمات لے لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے ابھرتے ہوئے سٹار شاداب خان پاکستان سپر لیگ اور کیریبین پریمیئر لیگ میں متاثر کن کارکردگی کے بعد اب آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، انہوں نے برسبین ہیٹ سے معاہدہ کیا ہے، برسبین ہیٹ نے ویسٹ انڈین سپنر سیموئل بدری کی جگہ شاداب کی خدمات حاصل کی ہیں، لیگ 19 دسمبر سے شروع ہو گی۔ 18 سالہ لیگ سپنر شاداب خان کیلئے رواں سال اب تک بہت خوش قسمت ثابت ہوا ہے۔ برسبین ہیٹ کے کوچ ڈینئل ویٹوری نے اپنے بیان میں کہا کہ شاداب باصلاحیت سپنر ہیں، ان سے معاہدہ ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔