ورلڈ الیون کی آمد ، پارکنگ پلان جاری ، آفیشل لوگوں کو آویزاں

ورلڈ الیون کی آمد ، پارکنگ پلان جاری ، آفیشل لوگوں کو آویزاں

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے مابین سیریز کیلئے سکیورٹی اداروں کے تعاون سے پارکنگ پلان ترتیب دیدیا گیا۔پلان کے مطابق عام لوگوں کے لیے ایف سی کالج کے ساتھ خالی جگہ پر پارکنگ بنائی جائے گی، شٹل سروس کے ذریعے تماشائیوں کو براستہ فیروز پور روڈ سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری پارکنگ لبرٹی مارکیٹ کے پارکنگ ایریا میں بنائی جائے گی، یہاں سے مین بلیوارڈ کے راستے تماشائیوں کو سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ وی آئی پی مہمانوں کے لیے جو روٹ بنایا گیا، اس کے مطابق یہ مہمان مین بلیوارڈ سے سنٹر پوائنٹ اور پھر گلبرگ کالج سے ہوتے ہوئے قذافی سٹیڈیم کے سامنے سپورٹس جمنیزیم پہنچیں گے۔ یہاں سے مین گیٹ میں داخل ہوسکیں گے۔ کھلاڑیوں کو ہوٹل سے مین گیٹ تک پہنچانے کے لیے مین بلیوارڈ والا گیٹ استعمال کیا جائے گا اور سٹیڈیم کے اندر صرف کھلاڑیوں کی بس جاسکے گی، کھلاڑیوں کی آمد کے حوالے سے مین بلیوارڈ کو کلمہ چوک سے لیکر صدیق ٹریڈ سنٹر تک بند رکھا جائے گا۔ لبرٹی پارکنگ کے لیے آنے والے شائقین متبادل راستوں سے ہوتے ہوئے لبرٹی پہنچیں گے۔دوسری جانب ورلڈ الیون کی آمد کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، قذافی سٹیڈیم کے باہر آفیشل لوگو کی نمائش بھی کر دی گئی ۔ ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ہو گی ، ، یہ میچز 12،13اور 15ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔سیریز کے لیے قذافی سٹیڈیم کے باہر ایک بڑا لوگو نصب کیا گیا ہے، اس لوگو پر سیریز کے نام کے ساتھ دونوں کپتانوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں جن کے عقب میں جہازی سائز کا وائیٹ بال اور علامتی وکٹس بنائی گئی ہیں، سٹیڈیم کے مین گیٹ پر لگائے جانے والے اس لوگو پر سٹاپ واچ بھی لگائی گئی ہے جس پر سیریز کے آغاز کے حوالے سے الٹی گنتی چلے گی۔ترجمان پی سی بی لوگو کی یوں نمائش کا مقصد سیریز کے امیج اور مقبولیت کو بہتر بنانا ہے۔

Ba

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -