مالنگانے کوہلی کا شکار کرکے 300 وکٹیں مکمل کرلیں

مالنگانے کوہلی کا شکار کرکے 300 وکٹیں مکمل کرلیں

  

کولمبو (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے سری لنکا کے چوتھے اور دنیا کے 13 ویں باؤلر بن گئے، مالنگا نے بھارت کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کر کے کیریئر کی 300 ویں وکٹ حاصل کی۔، اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے مرلی دھرن، چمندا واس اور سنتھ جے سوریا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

مرلی دھرن نے 534، چمندا واس نے 400 اور جے سوریا نے 323 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -