کوہلی ون ڈے میں تیز ترین 2 ہزار رنزبنانیوالے دوسرے کھلاڑی

کوہلی ون ڈے میں تیز ترین 2 ہزار رنزبنانیوالے دوسرے کھلاڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(نیٹ نیوز) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سری لنکا کے خلاف باہمی ون ڈے میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، اسطرح کوہلی کسی بھی ٹیم کے خلاف تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، کوہلی نے آئی لینڈرز کے خلاف 44 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈز کا ریکارڈ برابر کر دیا، کوہلی سری لنکا کے خلاف دو ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے تیسرے بھارتی بلے باز ہیں، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر اور مہندرا سنگھ دھونی بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، ویون نے آسٹریلیا کے خلاف 44 اننگز میں یہ اعزاز پایا تھا۔
، کسی بھی ٹیم کے خلاف تیز ترین دو ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے کینگروز کے خلاف 40 اننگز میں دو ہزار رنز مکمل کئے تھے۔