پی سی بی کا عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

پی سی بی کا عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
 پی سی بی کا عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی 3رکنی انکوائری کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی پہلے شوکاز نوٹس کے جواب سے مطمئن نظر نہیں آتی۔کمیٹی نے ابتدائی سماعت میں عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا جس میں ان سے دوبارہ یہی پوچھا جائیگا کہ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ تنازع میڈیا میں کیوں لے کر گئے ؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز کے بعد اس معاملے کو نمٹانا چاہتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل 3شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں ٗدوسرے شوکاز نوٹس کے جواب میں انہیں 10 روز کا وقت دیا جائیگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -