آئرلینڈ کے کریگ ینگ اور بیری میکارتھے انجرڈ

آئرلینڈ کے کریگ ینگ اور بیری میکارتھے انجرڈ

  

ڈبلن (اے پی پی) آئرلینڈ نے رواں ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول واحد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کریگ ینگ اور بیری میکارتھے انجریز کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے ہیں، وکٹ کیپر بلے باز نیل اوبرائن، آل راؤنڈر پال سٹرلنگ اور لیفٹ آرم سپنر جارج ڈوکریل کی بھی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اعلان کردہ سکواڈ کپتان ولیم پورٹرفیلڈ، جان اینڈرسن، اینڈریو بلبرائن، پیٹر چیس، جارج ڈوکریل، ایڈجائس، جیکب ملڈر، ٹم مرتگ، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، بائیڈ رینکن، سمی سنگھ، پال سٹرلنگ اور گیری ولسن پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -