خراب رویہ ، تمیم اقبال پر میچ فیس کا 15فیصدجرمانہ عائد

خراب رویہ ، تمیم اقبال پر میچ فیس کا 15فیصدجرمانہ عائد

  

ڈھاکہ(نیٹ نیوز ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کو خراب رویے کا مظاہرہ کرنے پرمیچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائدکردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ ٹیسٹ کے چوتھے روز جب آسٹریلوی بلے باز معمو ل کے مطابق اپنے گلوز تبدیل کررہے تھے تو تمیم اقبال نے امپائرز کے پاس جاکر اس کے خلاف احتجاج کیا اور بعد ازاں انہوں نے کینگرو وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ کے آؤٹ ہونے پر انہیں پوویلین جانے کا اشارہ کیا جس پر فیلڈ امپائرز علیم ڈار ،نائیجل لونگ ، تھر ڈ امپائر این گولڈ اور فورتھ امپائر انیس الرحمان نے ان کے خلاف میچ ریفری جیف کرو کو رپورٹ جمع کروائی جن کے سامنے تمیم اقبال نے خراب رویے کا اعتراف کر تے ہوئے سزا قبول کرلی اور باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -