لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹار :آزاد کشمیر سے 16 کھلاڑی منتخب

لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹار :آزاد کشمیر سے 16 کھلاڑی منتخب

  

کراچی(سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز کے جاز رائزنگ اسٹار پروگرام کا پہلا مرحلہ جمعرات کو اختتام پذیر ہوگیا جس کے دوران 35 ہزار میں سے 16 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا جوآزاد کشمیر کے دو شہریوں سے پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔یہ ٹرائلزآزاد کشمیر کے دو شہروں مظفرآباد اور میرپور میں منعقد کیے گئے تھے، یہ سلسلہ عید کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق میرپور میں 15 ہزار امیدواروں نے پروگرام میں حصہ لیا۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے بتایا کہ میرپور کے ٹرائلز سے 20 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا جنہیں مفظرآباد لے جایا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -