عراقی فورسز نے تل عفر کے نواح میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

عراقی فورسز نے تل عفر کے نواح میں داعش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

  

بغداد(اے پی پی) عراقی حکام نے کہا ہے کہ تل عفر کے نواح میں واقع العیادیہ نامی چھوٹے سے شہر میں سینکڑوں اضافی فوجی روانہ کر دیے گئے ہیں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس مقام پر ملکی فوج کو داعش کے عسکریت پسندوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ عراقی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے العیادیہ میں محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور اس شہر کی بازیابی کا آپریشن موصل شہر میں کی جانے والی کارروائی سے زیادہ پیچیدہ ہے۔ تل عفر میں ان عسکریت پسندوں کی شکست کے بعد کئی جہادی العیادیہ بھی فرار ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -