پتلی اور اونچی ہیل پہننے پر ملینا ٹرمپ پر امریکی میڈیا کی تنقید

پتلی اور اونچی ہیل پہننے پر ملینا ٹرمپ پر امریکی میڈیا کی تنقید

  

واشنگٹن (این این آئی)پتلی اور اونچی ہیل پہننے پر امریکی خاتون اول ملینا ٹرمپ پر امریکی میڈیا نے شدیدتنقید کی ہے۔امریکی خاتون اول ملینا ٹرمپ جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ریاست ٹیکساس میں سیلاب اور سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کو دیکھنے کیلئے یہاں متاثرہ ریاست پہنچے امریکی میڈیا نے خاتون اول کو پتلی اور اونچی ہیل پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔تنقید کے جواب میں خاتون اول کی میڈیا ڈائریکٹر نے اپنی ای میل کے ذریعہ کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ ریاست ٹیکساس میں عوام سیلاب کے سبب پریشانی کا شکار ہیں اور لوگ امریکی خاتون اول کی جانب سے پہنی گئی اونچی ہیل کے جوتوں کا تذکرہ کرنے میں مگن ہیں۔امریکی خاتون اول نے اپنے دورہ کے دوران پہلے دورہ میں سفید شرٹ اور سفید شوز پہنے تھے ٗ بعدازاں انہوں نے کالی شرٹ اور اونچی ہیل کے سینڈل پہنے جس پر عوام نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کیا واقعی مسز ٹرمپ اونچی ہیل کے جوتے پہن کر سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے آئی تھیں؟

مزید :

عالمی منظر -