ٹرمپ کو ووٹ سیلابی آفت کا سبب بنی ٗپروفیسرٹوئٹر پر فارغ

ٹرمپ کو ووٹ سیلابی آفت کا سبب بنی ٗپروفیسرٹوئٹر پر فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلو ریڈا (این این آئی)امریکی ریاست فلوریڈا کی یونیورسٹی آف ٹیمپا میں شعبہ سوشیالوجی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کین اسٹوری کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان سے متعلق ایک ٹویٹ کرنے کے بعد نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔مذکورہ پروفیسر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ریاست ٹیکساس کے لوگوں نے عام انتخابات میں رپبلکن کو ووٹ دئیے یہی وجہ ہے کہ ان پر سیلاب کی آفت نازل ہوگئی ہے۔پروفیسرکا کہنا تھا کہ چونکہ ریاست ٹیکساس کے لوگوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا اس لیے ہی ان پر سیلاب کی یہ آفت نازل ہوئی اور وہ اس بات کے مستحق تھے تاہم بعدازاں پروفیسر نے اپنے ٹوئٹ پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ٹویٹ کا مقصد کسی کی دل آزادی نہیں تھا۔

مزید :

عالمی منظر -