ممبئی، بارش کے دور ا ن مرنے والے افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی

ممبئی، بارش کے دور ا ن مرنے والے افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی

  

ممبئی (این این آئی)بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں بارش کے بعد ریلوے اسٹیشن بھی زیر آب آگیا ٗ کئی علاقوں سے پانی اب تک نہیں نکالا جاسکا ٗمختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے ٗنشیبی علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، کچی آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں ٗ شہر کے مرکزی علاقوں میں بھی لوگ کئی فٹ گہرے پانی میں چلنے پر مجبور ہوگئے۔ممبئی شہر کے تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہے ٗشہر میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ۔بارشوں کے نتیجے میں آنے والے پانی کے ریلے نے ممبئی کے ریلوے اسٹیشن کو آبشار میں بدل دیا،پلیٹ فارم سے ریلوے ٹریک پر گرتے پانی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ۔شدید ترین بارش کے باعث حدنگاہ کم ہونے کے باعث شہر کے اندر ٹرین سروس معطل ہو گئی، کئی علاقوں میں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام رہا۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -