لبنان کو داعش سے پاک کر دیا گیا ہے، لبنانی صدر
بیروت (اے پی پی) لبنانی صدر مشعل عون کا کہنا ہے کہ داعش مخالف آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ہے اور یہ لبنانی فوج کی ایک شاندار فتح ہے۔ دارالحکومت بیروت میں بابدا ایوان صدارت میں پریس کانفرس کرتے ہوئے عون نے کہا کہ داعش کے خلاف شروع کردہ کاروائی مکمل ہو گئی ہے جس میں لبنان فوج احسن طریقے سے سرخرو ہوئی ہے۔انہوں نے فوج کو مبارکبار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔ ہم مغوی فوجیوں کی زندہ سلامت رہائی کی تمنا کرتے تھے تا ہم اس کا نتیجہ خواہش کردہ طریقے سے نہیں مل سکا۔