ہیوسٹن،جاوید انور کا متاثرین سیلاب کیلئے 50ہزار ڈالر کا عطیہ

ہیوسٹن،جاوید انور کا متاثرین سیلاب کیلئے 50ہزار ڈالر کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیوسٹن (این این آئی)ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے اشیاء خورونوش اور ملبوسات کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ۔اسلامک سوسائٹی آف گرئیٹر ہیوسٹن ٗپاکستان ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے مشترکہ الائنس کی جانب سے مختلف سینٹر قائم کئے گئے ہیں جس میں تمام افراد کی فلاح و بہبود اور مدد کیلئے بھرپور طریقہ سے کام جاری ہے۔الائنس آف ہیراکین ’’ہاروی‘‘ کے نام سے قائم اس الائنس میں قونصلیٹ پاکستان ہیوسٹن،ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی، اسلامک سوسائٹی آف گرئیٹر ہیوسٹن،اسلامک سرکل آف نارتھ ٹیکساس(اکنا) ، مسلم ڈیموکرٹیک کاکس ڈیلس کے صدر امیر علی مکھانی شامل ہیں ۔ہیوسٹن رئلیٹررچیرٹیبل فاؤنڈیشن ہاؤس آف چیرٹی الائنس میں معروف پاکستانی آئل بزنس ٹائیکون سید جاوید انور نے اپنی مرحومہ والدہ طاہرہ خاتون کے نام پر پچاس ہزار ڈالر کی رقم کا عطیہ بھی دیا ۔

مزید :

عالمی منظر -