مال روڈ ریڈ زون قرار، دھرنوں، ریلیوں اور جلسوں پر مکمل پابندی

مال روڈ ریڈ زون قرار، دھرنوں، ریلیوں اور جلسوں پر مکمل پابندی

  

لاہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے)حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دے دیا۔حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت ریڈ زون میں ہر قسم کے اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں اور جلسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔احتجاج، جلسے اور دھرنے کی مال روڈ پر قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ مال روڈ پر حساس عمارات، سرکاری دفاتر اور اہم کاروباری مراکز کے باعث پے درپے احتجاجی جلسوں اور ریلیوں نے تاجروں کی ناک میں بھی دم کر رکھا تھا۔

مزید :

علاقائی -