ریلوے ٹریک پر قربانی کے جانوروں سے کھیلتے بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

ریلوے ٹریک پر قربانی کے جانوروں سے کھیلتے بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

  

لاہور(خبرنگار) نصیر آباد کے علاقے میں 10 سالہ بچہ قربانی کے جانوروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ،موت کی خبر سن کرماں پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے سیون اپ پھاٹک کے قریب 10 سالہ مصطفی ریلوے ٹریک پر قربانی کے جانور وں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اسی دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ نعش کم سن لڑکے مصطفی کی والدہ اپنی گود اجڑنے پر بے ہوش ہو گئی اور اس پر غشی کے دورے پڑنے لگے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر لواحقین سمیت اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کرنے کے بعدمصطفیٰ کی نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ریلوے لائنوں کے اطراف میں حفاظتی باڑ نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ آئے دن ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔

مزید :

علاقائی -