ائیرپورٹ سے واپسی پر مسافروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے واپسی پر مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ 4افراد پرمشتمل گروہ اےئر پور ٹ سے واپسی پر مسافروں کو لوٹ لیتا تھا۔سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان عمر فاروق ، محمدنواز اور عمر ایوب کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کا چوتھا ساتھی عثمان تاحال فرار ہے۔ پولیس نے ملزما ن کے قبضے سے مسافروں سے لوٹی ہوئی 50لاکھ روپے نقدی ، موٹر سائیکل او ردیگرقیمتی سامان برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔